ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ ہوٹل میں گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور؛ ہوٹل میں گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والا ملزم گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  گلبرگ پولیس نے نجی ہوٹل میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزم کو ایف سی کچی آبادی سے ٹریس کیا۔

متاثرہ لڑکی والدین کے ساتھ نجی سوسائٹی میں واقع گھر میں کام کرتی تھی۔ متاثرہ لڑکی کی اپنی سہلی کے ذریعے لڑکے سے دوستی ہوئی جس نے بہانے سے باہر ملنے بلایا، ملزم 14 سالہ لڑکی کو ورغلا پھسلا کر کھانے کے بہانے نجی ہوٹل لے گیا۔

https://img.express.pk/media/images/arrest1771397763-0/arrest1771397763-0.jpg

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہر بانو نقوی نے بتایا کہ ملزم نے ہوٹل میں لڑکی سے زیادتی کی اور نازیبا ویڈیوز بنائی جبکہ ملزم نے لڑکی کو بلیک میل کرنے کے لیے ویڈیوز وائرل بھی کر دی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزم حسنین کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے گلبرگ پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

Ansa Awais

Content Writer