ویب ڈیسک: پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
ترجمان سپارکو کے مطابق پہلا روزہ کل ہونے کا امکان ہے، نئے چاند کی پیدائش منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہوچکی ہے۔
آج غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی، چاند آنکھ سے نظر آنے کا امکان ہے۔
رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
دوسری جانب ماہر فلکیات کے مطابق گزشتہ روز 17 فروری کو شام 5 بج کر 15 منٹ پر نیا چاند پیدا ہو چکا ہے، اور آج 18 فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت اس چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے ہوگی۔ ڈاکٹر جاوید اقبال کہتے ہیں کہ یہ ایک موزوں عمر ہے جس میں رمضان کا چاند بآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔کم از کم 20 گھنٹے کا چاند بھی نظر آ سکتا ہے۔
آج چاند غروبِ آفتاب کے وقت مناسب بلندی پر موجود ہوگا،صاف موسم کی صورت میں چاند واضح طور پر نظر آنے کی توقع ہے۔ البتہبعض علاقوں میں بادل رویت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق آج چاند کی رویت کے امکانات روشن ہے۔
ماہر فلکیات کے مطابق شہری انسانی آنکھ سے بھی چاند دیکھ سکیں گے، دوربین سے مزید واضح منظر نظر آئے گا۔