سٹی42:منگل اور بدھ کی درمیانی رات نصف شب سینئیر سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی کے انتقال کی خبر نے سیاسی اور صحافتی حلقوں کو رنجیدہ کر دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے۔
نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کے اہل خانہ نے نواب یوسف تالپور کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2013 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، نواب یوسف تالپور بےنظیر بھٹو کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔
