پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا ہوچکا ہے، خواجہ آصف

 پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا ہوچکا ہے، خواجہ آصف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں، پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا ہوچکا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہو گا،ہمارے پاس موجود وسائل ہیں مگر ہم استفادہ حاصل نہیں کر سکتے ،33 سال ہوگئے پارلیمنٹ میں 32سال ملک کو رسواہوتے دیکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کبھی اسٹیبلشمنٹ اور کبھی بیوروکریسی کے ہاتھوں ملک رسوا ہوا،اگر کسی نے اس پر آواز بلند کی تو اس کو جلاوطن کردیا گیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے ملک میں آئین و قانون پر سمجھوتا کیا جاتا ہے،ڈیڑھ سال پہلے دہشتگردوں کو کون پاکستان میں دوبارہ لایا ؟ ہمیں خود احتسابی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند ہزار افراد کیلئے کروڑوں عوام خوار ہے، عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جارہا ہے،عوام بجلی کا بل اوربچوں کی فیس نہیں دے سکتے۔

Ansa Awais

Content Writer