ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم بی بی ایس  کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

MBBs results announced,
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے الحاق شدہ 42 میڈیکل کالجوں کے 5211 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے4691 پاس جبکہ 460 فیل قرار پائے،کامیابی کا تناسب 91.06 فیصد رہا۔

لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی قراۃ العین فواد نے 549/600 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی،شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کے محمد حارث خان نے 541 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔راشد لطیف میڈیکل کالج لاہور کی حرمین اعجاز نے 540 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ترجمان یو ایچ ایس کا کہنا ہے کہ سپلیمنٹری امتحانات 5 اپریل سے شروع ہوں گے۔