قمرزمان کائرہ نے ملک گیر مارچ کا عندیہ دے دیا

قمرزمان کائرہ نے ملک گیر مارچ کا عندیہ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ اللہ نہ کرے حکومت پانچ سال مکمل کرے، سب جان چکے کہ عمران خان اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے پارٹی رہنما عارف خان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا یہ المیہ رہا جب بھی منزل قریب آئی اسے دور کردیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ مارچ میں ملک گیر مارچ ضرور کریں گے۔

قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کبھی متحد نہیں ہوئیں مختلف پہلوؤں پر ہمیشہ اتحاد کیا۔ مولانا فضل الرحمان بڑے ہیں انکا گلہ بنتا نہیں۔ ملک کو لیڈر آف اپوزیشن کی سخت ضرورت ہے، شہباز شریف کو اب فوری واپس آنا چاہیئے۔

قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ عوام عمران خان کی باتوں کو سنجیدہ نہ لے، عمران خان کو سمجھ آتی نہیں انکو سمجھائی جاتی ہے، وزیراعظم کو اب پتہ چلا ہے کہ تنقید کیا ہوتی ہے، ڈیڑھ سال تک میڈیا خاموش رہا تھوڑی سی بات کی تو ناراض ہوگئے۔