ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ کے 5 سینئر جج خصوصی عدالتوں کے مانیٹرنگ و ایڈمنسٹریٹو جج مقرر

ہائیکورٹ کے 5 سینئر جج خصوصی عدالتوں کے مانیٹرنگ و ایڈمنسٹریٹو جج مقرر
کیپشن: City42 - LHC Senior Judges
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کے پانچ سینئر ججز کوخصوصی عدالتوں کا مانیٹرنگ اور ایڈمنسٹریٹو جج مقرر کردیا گیا ، چیف جسٹس کی منظوری سےایڈمنسٹریٹوججزکی تشکیل نو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی کی منظوری کے بعد پنجاب کے اضلاع میں قائم خصوصی عدالتوں کے ایڈمنسٹریٹو ججز کی تشکیل نو کی گئی۔ جسٹس سردار محمد شمیم خان احتساب عدالتوں، سپیشل کورٹ سینٹرل، اینٹی کرپشن کورٹ، سیشن کی کریمنل اور سول کازز کے مانیٹرنگ و ایڈمنسٹریٹو جج ہوں گے۔ جسٹس مامون رشید شیخ سپیشل کورٹس کسٹمز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی سمگلنگ کورٹس، بینکنگ کورٹس، سپیشل کورٹ بینک جرائم اور چائلڈ کورٹس کے مانیٹرنگ و ایڈمنسٹریٹو جج مقرر کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس محمد فرخ عرفان خان سپیشل کورٹ سینٹرل پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹربیونل، اینٹی کلچرل پراپرٹی ٹربیونل اور فیملی کورٹس کے مانیٹرنگ و ایڈمنسٹریٹو جج ہوں گے۔ جسٹس محمد قاسم خان پنجاب لائیو سٹاک ٹربیونل، پنجاب ریونیو اپیلٹ ٹربیونل، ایل ڈی اے ٹربیونل اور لیبر کورٹس کے مانیٹرنگ و ایڈمنسٹریٹو جج مقرر کیے گئے ہیں۔جبکہ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کنٹرول آف نارکوٹکس کورٹ، کنزیومر پروٹیکشن کورٹس اور ڈرگ کورٹس کے مانیٹرنگ و ایڈمنسٹریٹو جج ہوں گے۔