ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج لودھراں کا دورہ کریں گی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج لودھراں کا دورہ کریں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج لودھراں کا دورہ کریں گی، جہاں وہ ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے طلبہ میں لیپ ٹاپ اور اسکالرشپس کی تقسیم کا آغاز کریں گی۔

ذرائع کے مطابق ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے مجموعی طور پر 9 ہزار 5 طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ سرکاری کالجز کے ایک ہزار 295 طلبہ، یونیورسٹیوں کے 6 ہزار 655 طلبہ جبکہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے ایک ہزار 55 طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ کی جانب سے ملتان اور بہاولپور کے 6 ہزار 285 طلبہ میں ساڑھے 22 کروڑ روپے کی اسکالرشپس بھی تقسیم کی جائیں گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد باصلاحیت طلبہ کی حوصلہ افزائی اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔