ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساڑھے 12 ہزار اسکول ٹیچر انٹرنز کے اپوائنٹمنٹ لیٹر ایک بار پھر روک دیے گئے

ساڑھے 12 ہزار اسکول ٹیچر انٹرنز کے اپوائنٹمنٹ لیٹر ایک بار پھر روک دیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: اسکول ٹیچر انٹرنز (STIs) کے ساڑھے 12 ہزار امیدواروں کیلئے اپوائنٹمنٹ لیٹر ایک بار پھر روک دیے گئے ہیں۔

 محکمہ اسکول ایجوکیشن نے حتمی میرٹ لسٹ کے خلاف امیدواروں کو اعتراضات جمع کروانے کی اجازت دے دی ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق امیدوار 22 دسمبر تک اپنے اعتراضات جمع کروا سکتے ہیں، جو متعلقہ اضلاع کے سی ای اوز کے دفاتر میں جمع کروائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسکول ٹیچر انٹرنز کا کنٹریکٹ یکم دسمبر سے شروع ہونا تھا، تاہم اعتراضات موصول ہونے کے باعث اپوائنٹمنٹ آرڈرز کے اجرا میں مزید تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام اعتراضات کو 22 دسمبر تک دور کیا جائے، جس کے بعد ہی ایس ٹی آئیز کے اپوائنٹمنٹ آرڈرز جاری ہونے کی توقع ہے۔