افشاں رضوان: لاہور میں فضائی آلودگی کی سنگین صورتحال بدستور برقرار ہے،شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 270 ریکارڈ کیا گیا، آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی، سول سیکرٹریٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 586 جبکہ برکی روڈ پر 289 ریکارڈ کیا گیا۔ کینٹ کے علاقے میں 359 اور عسکری ٹین میں آلودگی کی شرح 232 رہی۔
فضائی آلودگی کے باعث موسمی بیماریاں پھیلنے لگیں، جس پر محکمہ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
دوسری جانب سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، لاہور خشک سردی کی لپیٹ میں ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوائیں 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کے امکانات 10 فیصد ہیں۔