ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرمپ انتظامیہ نے افغان سپیشل امیگرنٹ ویزا معطل کردیا

ٹرمپ انتظامیہ نے افغان سپیشل امیگرنٹ ویزا معطل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 احمد منصور : ٹرمپ انتظامیہ کاطالبان رجیم کے دہشتگردانہ اقدامات پر سخت کریک ڈاؤن،افغان سپیشل امیگرنٹ ویزا معطل،افغان طالبان کی شدت پسند کارروائیوں اور دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی نے افغانستان کو بین الاقوامی سفری پابندیوں کا مرکز بنا دیا۔

افغان طالبان کی دہشتگردانہ پالیسیوں سے عالمی امن داؤ پر،امریکہ نے سخت اقدامات اٹھا لیے،افغان شہریوں کے لیے تمام امیگریشن چینلز بند، افغان طالبان کی شدت پسندی پالیسیوں اور دہشت گردوں کی سرپرستی کے باعث امریکا نے سخت ترین امیگریشن اقدامات نافذ کر دیے۔

دی واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا صدارتی حکم جاری،افغان سپیشل امیگرنٹ ویزا ہولڈرز کی حفاظتی استثنیٰ ختم، دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، ٹرمپ کی جانب سے افغان نژاد کی نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پابندیاں سخت کردی گئیں ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ افغانستان اب ان 12 ممالک میں شامل ہے جن پر جون میں مکمل سفری پابندی کے ساتھ ساتھ خصوصی امیگرنٹ ویزہ پر بھی نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ کے اعلان کے بعد افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزہ ہولڈرز، بشمول مترجمین، امریکی تحفظات سے مکمل طور پر محروم ہو گئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ اقدام ان ممالک کے خلاف ہے جو اسکریننگ، ویٹنگ اور معلومات کے تبادلے میں مسلسل اور شدید ناکامیوں کے مرتکب ہوئے ہیں۔

دی واشنگٹن پوسٹ نے واضح کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے یہ کریک ڈاؤن اس وقت تیز کر دیا جب افغان نژاد رحمان اللہ لکنوال نے دو نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کر کے ایک کی جان لے لی۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، افغان نژاد لکنوال پر قتل، حملے اور اسلحہ کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں،افغان نژاد کے نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے تمام افغان شہریوں کی امیگریشن، شہریت اور گرین کارڈ درخواستیں معطل کر دی ہیں۔

افغان طالبان رجیم کی ریاستی سرپرستی میں جاری دہشت گردی اب عالمی امن کے لیے بھی شدید خطرہ بن چکی ہے، افغانستان میں بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر گزشتہ ہفتے جرمنی نے بھی پناہ گزین پروگرام معطل کر دیا، جبکہ برطانوی حکومت نے شہریوں کے لیے سخت ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ 

دوسری جانب، آسٹریلیا نے افغان شہریوں پر سخت پابندیاں عائد کر دیں اور کنبیرا میں موجود افغان سفارت خانہ بند کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔

بڑھتی ہوئی عالمی پابندیاں ثابت کرتی ہیں کہ افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی منظم سرپرستی کر رہی ہے، جو خطہ اور اقوام عالم کے لیے خطرہ کی گھنٹی ہے۔