ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: کمسن بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی: کمسن بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ رخ شاہ: کراچی مارٹن کوارٹر کے علاقے میں کمسن بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم قابو آگیا۔ شہریوں نے ملزم کو پکڑنے کے بعد خوب درگت بنائی ۔ ملزم نے بچے سے زیادتی کا اعتراف کر لیا,بتایا کہ بچے کو دکان سے بہلا پھسلا کر لے گیا تھا۔

کراچی مارٹن کوارٹر میں کمسن بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی کا واقعہ, علاقہ مکین نے کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا. جائے وقوعہ کی ویڈیو سٹی ٹوئینٹی ون کو موصول ہو گئی، وکی نامی ملزم کا بچے کے ساتھ بدفعلی کا اعترافی بیان بھی سامنے آگیا۔ 

اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ملزم کا کہنا تھا کہ میں نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی ہے، بدفعلی میں ملوث ملزم نے بچے کو دبّو کی دکان سے بہلا پھسلا کر ساتھ لے جانے کا اعتراف کیا۔

 علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ کمسن بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے پر علاقے میں تشویش کی لہر ہے،علاقہ مکین نے بدفعلی میں ملوث ملزم کو پکڑنے کے بعد زدوکوب کا نشانہ بنایا۔

علاقہ مکین نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑ دیا، پولیس کا بدفعلی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنا نہ باعث تشویش ہے۔