افشاں رضوان:لاہور شہر میں فضائی آلودگی برقرار،فضائی آلودگی کی شرح 270ریکارڈ، آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا۔
سول سیکرٹریٹ 586،برکی روڈ پر شرح 289ریکارڈ، کینٹ 359،عسکری ٹین میں شرح 232 ریکارڈ، موسمی بیماریاں پھیل گئیں، شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت، سردی کی لہر میں اضافہ، لاہور خشک سردی کی لپیٹ میں ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ، 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 10 فیصد بارش کے امکانات موجود ہیں۔