فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے الیکشن کمپین کا آغاز کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راجہ وقار: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نے الیکشن کمپین کا آغاز کر دیا ۔ 
حبا فواد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کے کاغذات آزاد حیثیت سے جمع کروائیں گے۔ کس قانون میں لکھا ہے کہ عورت الیکشن کمپین نہیں کر سکتی۔میں نے فواد چوہدری کے کہنے پر الیکشن کمپین شروع کی ہے۔مجھے پریس کانفرنس کرنے کےلیے روکنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہوئے اداروں کے ساتھ ہیں۔ میرے سسرال والے مجھے کمپین کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہیے ہیں۔ فواد چوہدری کے بھائیوں نے میرا پریس کلب میں داخلہ بند کروایا ہے۔ عوام جاگ چکی ہے اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں۔