وکیل کے کوٹ میں موجود موبائل اچانک پھٹنے سے آگ لگ گئی، ویڈیو وائرل

 وکیل کے کوٹ میں موجود موبائل اچانک پھٹنے سے آگ لگ گئی، ویڈیو وائرل
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) اسلام آباد کچہری میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں وکیل کے کوٹ میں موجود موبائل اچانک پھٹنے سے آگ لگ گئی۔

 متاثرہ وکیل کا کہنا تھا کہ رات کو موبائل مکمل چارج کیا تھا پاور بنک بھی نہیں لگا ہوا تھا۔ موبائل جیب میں ڈالا ہوا تھا اچانک محسوس ہوا دھواں اٹھ رہا ہے تو کوٹ اتار کر پھینک دیا۔

 ویڈیو کے مطابق کوٹ کے جس حصے میں موبائل تھا وہ مکمل جل گیا، موبائل بھی مکمل طور جل گیا۔ جسے دیکھ کر وکلا حیران رہ گئے۔
 

Ansa Awais

Content Writer