ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کا درجہ حرارت کس حد تک گرے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

Motorways Fog Condition
کیپشن: Night weather update
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم)شہر میں دن کے وقت درجہ حرارت بہتر ہوگیا، تاہم شام ڈھلتے ہی موسم پھر سے سرد ہونے لگا ،سموگ ابھی بھی خطرناک حدتک برقرار ہے۔
 شہر میں ہفتہ کو کئی روز بعد دھوپ نکلی اور دھند چھٹنے سے درجہ حرارت بھی زیادہ رہا ۔اس وقت شہر کا درجہ حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ شہر میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں، رات کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 2ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اس وقت ائیر کوالٹی انڈیکس 178 ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 59فیصد ریکارڈ کیاگیا۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے شمالی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری تک گر نے کی پیش گوئی کی گئی ہے،اگلے 24 گھنٹوں میں سرد ہوائیں چلیں گی اور ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد تک رہے گا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور سرد رہے گا اور میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ چھائی رہے گی۔ 25 دسمبر کے بعد بارش کا امکان ہے جبکہ جنوری کے پہلے دو ہفتوں میں بھی شمال مغربی سسٹم پنجاب پہنچے گا  جو بارشوں کا سبب بنے گا۔

دھند کا سلسلہ جنوری کے وسط تک چلے گا ۔پچھلے دو دن سے فضاء میں نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے سموگ میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer