ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی میانوالی آمد، شہید میجر احسان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

محسن نقوی کی میانوالی آمد، شہید میجر احسان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میانوالی میں شمالی وزیرستان میں خوارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر احسان کی رہائش گاہ پہنچ کر اہلخانہ سے تعزیت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر احسان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے شہید میجر احسان کے والد کے بلند حوصلے اور جذبے کو سراہا جبکہ شہید کے بچوں کو دلاسہ دیا اور شفقت کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر احسان کا عزم اور جذبہ ہی قوم کی اصل قوت ہے شہید میجر احسان سمیت ہمارے شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میجر احسان نے اپنی قیمتی جان وطن پر نچھاور کی اور شہادت کا بلند رتبہ پایا شہید  ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔