سٹی 42: علیمہ خان نے صحافیوں سے کہا بانی کا علاج ہوگا؛ ملاقات بونس؛ اگلی بار آوں گی تو مٹھائی لاؤں گی ۔
علیمہ خانم نے اڈیالہ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی ۔
ہمیں اتنی خوشی ہے کہ آپ سوچ نہیں سکتے کہ بانی کا علاج ہوگا .آج ملاقات بھی ہوگئی جو بونس ہے .اگلی بار آوں گی تو مٹھائی لاؤں گی ۔آج صبح سے سپریم کورٹ اور پھر بھاگ بھاگ کر اے ٹی سی گئے اس لئے مٹھائی نہیں لائی ۔
صحافی نے پوچھا آپ کو اشارہ ملا کہ حالات تبدیل ہو رہے ہیں۔
علیمہ خان نے کہا ہمیں کہاں سے اشارہ ملتا ۔ہمیں ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ ملاقات بھی ہو سکتی ہے۔