ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید میلاد النبیﷺ کی آمد آمد، انتظامات کے لیے حکام متحرک

عید میلاد النبیﷺ کی آمد آمد، انتظامات کے لیے حکام متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  طاہر جمیل :عید میلاد النبی ﷺ کی آمد آمد کے پیش نظر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے حکام متحرک ہوگئے ہیں۔

 کمشنر لاہور کی زیر صدارت ٹاؤن ہال میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی سی کیپٹن (ر) علی اعجاز، سی ٹی او عبدالرحیم شیرازی، ایس ایس پی آپریشنز عبداللہ احمد، چیئرمین امن کمیٹی مفتی انتخاب عالم، اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز راؤ رافع افضل، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی امن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں سکیورٹی، جلوسوں اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور جلوسوں و سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر میں 11 ربیع الاول کو 19 جبکہ 12 ربیع الاول کو 52 جلوس نکالے جائیں گے۔

اہم شاہراہوں اور عمارات کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا، جبکہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے لائٹنگ اور تزئین و آرائش کے انتظامات کیے جائیں گے۔ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کنٹرول روم بھی فعال رہے گا۔

اس موقع پر 3 ہزار سول ڈیفنس رضاکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں کو مربوط انداز میں بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے بھی تمام تھانوں کی سطح پر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق 11 ربیع الاول کو 5 ہزار اور 12 ربیع الاول کو 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔