سٹی 42 : خیبرپختونخوا میں موسمی حالات کے باعث سکولوں میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سکولوں کی چھٹیوں کے حوالے سے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا ، جس کے مطابق موسمی صورتحال کی وجہ سے بالائی اضلاع میں ایک ہفتہ کی چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فیصلہ موسم کی خرابی کے باعث کیا گیا، بالائی اضلاع میں سکول 25 اگست تک بند رہیں گے۔
