سٹی 42: کل اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے پارٹی وکلاء اور فیملی ملاقات کا دن ہے،ملاقات کرنے والے پارٹی وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو بھجوا دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر علی خان ، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور پارٹی ترجمان نیاز اللہ نیازی کل ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ نعیم حیدر پنجوتھا ، چودھری ظہیر عباس اور محمد علی بخاری بھی کل ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔ پارٹی وکلاء کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی فیملی بھی کل اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے آئے گی۔کل ملاقات کرنے والے پارٹی وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو بھجوا دی گئی۔