ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ترقی میں بہت جلد جاپان کی سطح پر آجائے گا؛ وزیراعلیٰ مریم نواز

پنجاب ترقی میں بہت جلد جاپان کی سطح پر آجائے گا؛ وزیراعلیٰ مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور کو بھی یوکوہاما کی طرز پر ترقی دینا چاہتے ہیں، پنجاب ترقی میں بہت جلد جاپان کی سطح پر آجائے گا، یوکوہاما کا ویسٹ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں نافذ کریں گے۔ 

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ مریم نواز نے یوکوہاما میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران کیا ، کہا کہ بھارت سے جنگ جیتنے کی آپ سب کو بہت بہت مبارکباد ہو، پاکستان نے معرکہ حق میں عظیم کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا جذبہ دیکھ کر لگتا ہے لاہور میں جلسہ کر رہی ہوں، بھارت کے خلاف جنگ جیتنے پر بھی اوورسیز کو مبارک دیتی ہوں، معشیت کی مضبوطی میں بھی اوورسیز کا کردار ہے ۔ پی ٹی آئی دور میں دوست ممالک سے تعلقات خراب کئے گئے۔ اقتدارسنبھالاتو پاکستان کے ڈیفالٹ کی باتیں ہورہی تھیں، ہماری حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔ترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافہ حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اچھے اسپتالوں کے باعث دیگرصوبوں سے مریض علاج کیلئےآتے ہیں، ملک میں عوام کو مفت دواوں کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چند سال پہلے پاکستان سے کیا خبریں آرہی تھیں ، مہنگائی 38 فیصد پر چلی گئی تھی آج 3 سے چار فیصد پر ہے۔ ہماری حکومت نے ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں اسموگ کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کئے ہیں ، صوبے بھر میں ائیر کوالٹی انڈکس میں بہتری کے لیے کوشاں ہیں ۔