ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ

بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف 90 روزہ مہم جاری ہے، ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ رواں ماہ پنجاب میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کو 1لاکھ 1400 سے زائد  چالان کیے گئے۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں ماہ لاہور ٹریفک پولیس نے 25 ہزار 700 سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے ۔ ٹریفک پولیس فیصل آباد نے 11 ہزار، راولپنڈی نے 9 ہزار گجرانوالہ نے 7 ہزار اور بہاول نگر نے 4 ہزار سے زائد شہریوں کو جرمانے کیے۔ 

 ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے بتایا ہے کہ صوبہ بھر میں بلا تفریق بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں ۔ 

 ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کاروائیوں کا مقصد حادثات میں کمی لانا ہے ۔ مہلک حادثات کی روک تھام  کیلئے ٹریفک پولیس ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ۔