ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ربیع الاوّل کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کا قوی امکان

ربیع الاوّل کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کا قوی امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :محکمہ موسمیات نے 24 اگست کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔

  محکمہ موسمیات کا  کہنا ہے کہ ربیع الاول 1447 ہجری کا آغاز 25 اگست بروز پیر متوقع ہے۔ کراچی میں چاند دیکھنے کے اچھے امکانات ہیں۔ چاند کی پیدائش 23 اگست صبح 11 بج کر 6 منٹ پر ہوگی۔ 24 اگست کی شام مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہے گا۔ 24 اگست کو چاند کی عمر 32 گھنٹے 17 منٹ ہوگی۔ غروب آفتاب کے بعد چاند 44 منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔ چاند دیکھنے کے لئے اس کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہونا ضروری ہوتا ہے۔