ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکوکامیٹریل ودیگرامورکیلئے20ارب78کروڑروپےکابجٹ منظور

لیسکوکامیٹریل ودیگرامورکیلئے20ارب78کروڑروپےکابجٹ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی سال 2025-26 کیلئے میٹریل اور دیگر امور کیلئے 20 ارب 78 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ بجٹ میں مختلف شعبوں کیلئے خطیر رقوم مختص کی گئی ہیں تاکہ بجلی کی فراہمی، مرمت اور جدید نظام کی تنصیب کو بہتر بنایا جا سکے۔

 تفصیلات کے مطابق  اے ایم آئی (Advanced Metering Infrastructure) پراجیکٹ کیلئے 8 ارب روپے منظور کیے گئے ہیں۔ انرجی لاس ریڈکشن (نقصانات میں کمی) کیلئے 3 ارب 65 کروڑ روپے، ڈسٹری بیوشن آف پاور کیلئے 62 کروڑ روپے، ایریل بنڈل کیبل کے لیے 31 کروڑ روپے، ایچ ٹی اور ایل ٹی پولز کی ارتھنگ کے لیے 1 ارب 14 کروڑ روپے، ٹرانسفارمرز کی مرمت کیلئے 1 ارب 87 کروڑ روپےمختص کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بہتری کیلئے 30 کروڑ روپے، سیفٹی آلات کی خریداری کیلئے 29 کروڑ روپے، انسولیٹڈ بکٹ کرینز کے لیے 73 کروڑ روپے اور  ٹرانسفارمر ورکشاپ کیلئے 9 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔