ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سستی فلائٹس تلاش کرنا پہلے سے کہیں آسان, گوگل کا نیا AI فیچر متعارف

 سستی فلائٹس تلاش کرنا پہلے سے کہیں آسان, گوگل کا نیا AI فیچر متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گوگل نے سفری شوقین اور بجٹ پر سفر کرنے والوں کے لیے اپنی فلائٹس سروس میں نیا AI پاورڈ فیچر "فلائٹ ڈیلز" متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے سستی پروازیں تلاش کرنا پہلے سے کہیں آسان ہو جائے گا۔

 یہ نیا فیچر آئندہ ہفتے سے مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا اور صارفین محض عام زبان میں اپنی سفری خواہش لکھ کر بہترین ڈیلز حاصل کر سکیں گے۔ مثلاً: "اگلے ماہ دبئی جانا ہے، سب سے سستی فلائٹ بتاؤ۔"

 گوگل کا کہنا ہے کہ اب صارفین کو فلائٹ سرچ کے لیے تاریخیں، فلٹرز اور پیچیدہ سرچز کی ضرورت نہیں، کیونکہ AI سسٹم خودکار طور پر کم قیمت اور موزوں فلائٹس ریئل ٹائم میں دکھائے گا۔ یہ فیچر بغیر کسی سائن اپ کے، براہِ راست گوگل فلائٹس کے ’فلائٹ ڈیلز‘ پیج یا مینو سے استعمال کیا جا سکے گا۔

 اس اپ ڈیٹ کے تحت امریکہ اور کینیڈا کے صارفین اپنی مرضی سے بیسک اکانومی کلاس کو فلٹر سے نکالنے کا انتخاب بھی کر سکیں گے۔

 گوگل فلائٹس 2011 سے فعال ہے، مگر نئے AI فیچرز کے ساتھ اس کی افادیت میں بڑا اضافہ متوقع ہے, ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل کی انٹری سے فلائٹ بکنگ انڈسٹری میں مقابلہ مزید سخت ہو جائے گا، تاہم یورپ میں کچھ خدشات بھی جنم لے رہے ہیں کہ گوگل کہیں اپنی طاقت سے دیگر پلیٹ فارمز کو پیچھے نہ چھوڑ دے۔