ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موجیں ختم: تعلیمی ادارے کھل گئے، میٹرک اور انٹر کی کلاسز کا آغاز 

موجیں ختم: تعلیمی ادارے کھل گئے، میٹرک اور انٹر کی کلاسز کا آغاز 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:صوبائی وزیر تعلیم کا یوٹرن، آج سے بڑی کلاسسز کیلئے تعلیمی ادارے کھل گئے۔

پنجاب بھر میں اڑھائی ماہ بعدسکولوں میں میٹرک وانٹرکی نصابی سرگرمیاں کا آغاز ہو گیا،پہلےروزسکولوں میں طلباکی حاضری 50فیصدسےبھی کم رہی۔

پہلی تا آٹھویں جماعت تک سکول یکم ستمبر سے کھلیں گے۔

 واضح رہے کہ قبل ازیں پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا تھا ،وزیرتعلیم رانا سکندرحیات نے کہا تھا کہ سکولوں میں 31 اگست تک چھٹیاں بڑھا دی گئیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ اب سکول یکم ستمبر سے دوبارہ کھلیں گے ۔ 

موسمی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کردی گئی تھی ۔ 

 بعد ازاں صوبائی وزیر تعلیم نے یوٹرن لیتے ہوئے بڑی کلاسز کے لئے تعلیمی ادارے 18 اگست یعنی آج سے کھولنے کا فیصلہ کیا تاہم پہلی تا آٹھویں جماعت تک سکول یکم ستمبر سے کھلیں گے۔