اہم سیاسی شخصیت کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

اہم سیاسی شخصیت کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: احتساب عدالت لاہور نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر احد چیمہ کی بیرون ملک جانے کی اجازت کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے احد چیمہ کو بیرون ملک سرکاری دورے پر جانے کی اجازت دے دی،احد چیمہ نے 20 اگست سے 27 اگست تک سرکاری دورے پر بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی تھی، احتساب عدالت کے جج نے درخواست کو منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ احد چیمہ کے خلاف آشیانہ اقبال اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنسز نیب عدالت میں زیر سماعت ہیں۔وزیراعظم کے مشیراحد چیمہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو امور خزانہ کا چارج دیاگیا ہے۔