(شاہد ندیم سپرا)شہر سمیت ملک بھر میں مختلف بینکوں نے حجاج کرام کو حج سپورٹ فنڈز کی ادائیگیوں سے انکار کر دیا، وزارت مذہبی امور پاکستان نے نوٹس لیکر حجاج کرام کو ادائیگی کے احکامات جاری کردیئے۔
وفاقی حکومت نے مہنگائی کے پیش نظر حجاج کرام کو ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے لئے پانچ ارب روپے کی ادائیگی بھی ہو چکی تاہم بینکوں نے 17 اگست سے حجاج کرام کو ادائیگیاں کرنے کی بجائے مشکلات کھڑی کر دیں جس پر وزارت مذہبی امور پاکستان نے نوٹس لیکر تمام بینکوں کے سربراہان کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا کہ بینک میں آنے والے حجاج کرام کو ترجیحی بنیادوں پر ادائیگی کی جائے، مراسلے میں تنبیہ کی گئی ہے کہ بینکوں کی جانب سے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔