ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مینار پاکستان واقعہ؛ معروف مصنف خلیل الرحمان قمر کا سخت ردعمل

مینار پاکستان واقعہ؛ معروف مصنف خلیل الرحمان قمر کا سخت ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں ہونے والے واقعہ نے متعدد سوالات کھڑے کردیے، ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ اکرم کے ساتھ غیراخلاقی حرکات اور بدتمیزی کے واقعہ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا جبکہ معروف ڈرامہ نگار و مصنف خلیل الرحمان قمر نے بھی شدید غصے کا اظہار کرتے ملزموں کو کتوں اور بھیڑیوں سے تشبیہ دی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کی متعدد خبریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، ایک ہی ایک انتہائی افسوسناک واقعہ گزشتہ گریٹر اقبال پارک میں پیش آیا جہاں 400 مردوں نے 1 لڑکی کی عزت تار تار کردی، سوشل میڈیا پر ملزموں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیاجارہا ہے جبکہ ابھی تک کوئی ملزم پولیس کی گرفت میں نہیں آیا، شاہدرہ لاہور کی رہائشی عائشہ اکرم کے ساتھ مینار پاکستان میں ایسا ناخشگوار واقعہ پیش آیا جس نے کئی سوالات کھڑے کردیے۔

مزید پڑھئے: متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم نے واقعہ کی ساری رُوداد بیان کردی

 معروف ڈرامہ نگار و مصنف خلیل الرحمان قمر نے بھی شدید غصے کا اظہار کرتے ملزموں کو کتوں اور بھیڑیوں سے تشبیہ دی، خلیل الرحمان قمر نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سخت روعمل کا اظہار کیا اور لکھا کہ مینار پاکستان پر اپنی ہی بہن بیٹی پر ٹوٹ پڑنے والو آج تم نے دنیا کو دکھایا ہے کہ تم اپنے دین اور نبیؐ کے احکامات کی کیسے توہین کرتے ہو، خدا تمہیں غارت کرے۔

مزید پڑھئے: مینار پاکستان لڑکی سے بدتمیزی کے واقعہ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

معروف ڈرامہ نگار و مصنف نے مزید لکھا کہ منٹو پارک میں آزادی کا تماشا کرنے والے 400 لاہوریو تم نے ثابت کیا ہے کہ نامحرم کتوں اور بھیڑیوں کو کہتے  ہیں اس لئے دوبارہ جب خود کو نا محرم کہو تو لکھنا تم کتے اور بھیڑئیے ہو۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer