ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مینار پاکستان لڑکی سے بدتمیزی کے واقعہ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

مینار پاکستان لڑکی سے بدتمیزی کے واقعہ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کی متعدد خبریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، ایک ہی ایک انتہائی افسوسناک واقعہ گزشتہ گریٹر اقبال پارک میں پیش آیا جہاں 400 مردوں نے 1 لڑکی کی عزت تار تار کردی، واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا، سیاسی وسماجی شخصیات نے اس پر شدید غصے کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاہدرہ لاہور کی رہائشی عائشہ اکرم کے ساتھ مینار پاکستان میں ایسا ناخشگوار واقعہ پیش آیا جس نے کئی سوالات کھڑے کردیے،متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم کے بقول ’وہ 14 اگست کو شام ساڑھے چھ بجے اپنے ساتھی کارکن عامر سہیل، کیمرہ مین صدام حسین اور دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک میں مینار کے قریب یوٹیوب کے لیے ویڈیو بنا رہی تھیں کہ اچانک وہاں موجود تین چار سو افراد نے ان پر حملہ کردیا۔‘

پولیس کو بیان دیتے ہوئے عائشہ اکرم کا کہناتھا کہ انہوں نے ہجوم سے نکلنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہیں تاہم گارڈ کی جانب سے جنگلے کا دروازہ کھولے جانے کے بعد وہ اندر چلے گئے۔’اس کے بعد بھی ہجوم جنگلے پھلانگتا ہوا ان کے پیچھے آیا، اس میں شامل لوگوں نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ دیے اور ان کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک کرتے رہے۔‘
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس کے بعد صارفین کی جانب سے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے،اس ذلیل حرکت پر سوشل میڈیا صارفین،شوبز سٹارز اور سیاسی شخصیات نے دل کی بھڑاس نکالنے کے لئے ٹویٹس کئے۔
ادکارہ ماہرہ خان بھی اس واقعے کی مذمت کیے بغیر نہ رہ سکیں۔ ایک ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں نے ابھی کیا دیکھا ہے۔‘’میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں اور اب دوبارہ کہہ رہی ہوں کہ ان مردوں کو مثالی سزا دی جائے۔‘

بلاول بھٹو زرداری نے اس واقعے کے بعد جاری ایک بیان میں کہا کہ ’مینار پاکستان پر ہجوم کا نوجوان لڑکی سے دست درازی اور زدوکوب کرنا ہر پاکستانی کے لیے باعث شرم اور ہمارے سماج کی پستی کو بیان کرتا ہے۔‘’متاثرہ لڑکی کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے، پاکستانی خواتین خود کو غیر محفوظ سمجھ رہی ہیں، ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کے تحفظ اور مساوی حقوق کو یقینی بنائیں۔‘

شہباز شریف نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں لڑکی اور اس کے ساتھیوں کو سینکڑوں لوگوں کے ہجوم کی جانب سے ہراساں کرنا انتہائی پریشان کن ہے،زیادہ پریشانی کی بات یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ کس سمت میں جارہا ہے۔‘’خواتین مخالف حالیہ واقعات ہمیں بتاتے ہیں کہ ہمارے معاشرے میں بے چینی پھیلتی جارہی ہے۔‘

ٹی وی اینکرپرسن اقرار الحسن ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے ملنے ان کے گھر پہنچے اور انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عائشہ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی،اقرار نے لکھا کہ ’مینار پاکستان پر بھیڑیوں کا شکار عائشہ کے پاس رات کے اس پہر انہیں صرف یہ احساس دلانے پہنچا ہوں کہ انہوں نے جنسی حیوانوں کے خلاف ایف آئی آر کروا کر جس بہادری کا ثبوت دیا ہے اس پر انہیں سلام ہے۔‘’معاف کیجیے گا لیکن خوش قسمت ہیں وہ جنہیں اس ملک میں خدا نے بیٹی نہیں دی۔‘

ارم زعیم کہتی ہیں کہ ’مجھے تو شک ہے کہ 400 آدمی گھروں میں بھی یہی کرتے ہوں گے، یہ عورت کی عزت سے عاری درندے ہیں، یہ جانور ہیں، عورت کسی صورت محفوظ نہیں اس جنگل میں۔‘’بس انتظار میں رہتے ہیں کہ کوئی شکار نظر آئے اور اسے نوچ کھائیں۔‘

 
 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer