بی ایڈ آنرز کی ڈگری کو ماسٹر کے برابر تسلیم کیا جائے: ایجوکیشن یونیورسٹی

بی ایڈ آنرز کی ڈگری کو ماسٹر کے برابر تسلیم کیا جائے: ایجوکیشن یونیورسٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹاؤن شپ (اکمل سومرو) سرکاری کالجز میں لیکچررز کی اسامیوں پر بھرتیوں کا معاملہ، ایجوکیشن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بی ایڈ آنرز کی ڈگری کو ماسٹر کے برابر تسلیم نہ کرنے پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو خط لکھ دیا۔

  سرکاری کالجز میں لیکچررز کی خالی اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے اشتہار دیا جا رہا ہے جس کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی اہلیت کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ 

حکومت نے ایجوکیشن کی ڈگریوں کو ایم اے کے برابر تسلیم نہیں کیا جس پر وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کی جانب سے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کے نام خط لکھا گیا ہے۔ وائس چانسلر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بی ایڈ آنرز اور بی ایس ایجوکیشن کی ڈگریوں کو لیکچررز کی آسامیوں پر نظر انداز کرنے سے ہزاروں گریجوایٹس کا نقصان ہوگا، پنجاب پبلک سروس کمیشن کو مذکورہ ڈگریاں لیکچررز کی اہلیت کیلئے شامل کرنے کی ہدایت کی جائے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی پاکستان بھی بی ایڈ آنرز اور بی ایس ایجوکیشن کی ڈگری ایم اے کے برابر تسلیم کر چکا ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت پاشا کا کہنا ہے کہ پنجاب کی متعدد یونیورسٹیز نے ایم اے کی ڈگریوں میں داخلے بند کر دیے ہیں، پنجاب کی یونیورسٹیوں میں دس سال سے بی ایڈ آنرز اور بی ایس ایجوکیشن کی ڈگریاں کرائی جا رہی ہیں۔ 

Sughra Afzal

Content Writer