(عمر اسلم) ایک بشر دو شجرمہم، صوبائی وزیرہاؤسنگ میاں محمودالرشید بھی مہم کا حصہ بن گئے، صوبائی وزیر نےپی ایچ اےکی جانب سےلگائےگئےعلامہ اقبال ٹاؤن کیمپ میں شہریوں میں مفت پودے تقسیم کیے۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشیدنےدوبئی چوک علامہ اقبال ٹاؤن کےکیمپ کادورہ کیا، اس موقع پر شہریوں میں مفت پودے تقسیم کرتے ہوئےمیاں محمود الرشید کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق لاہور اور پنجاب کو سرسبز بنانے کے دعوےنہیں بلکہ عملی اقدامات کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شہریوں میں آسان طریقے سے مفت پودے تقسیم کر رہےہیں، تاکہ شہری اپنے گھروں کے باہر اور گرد ونواح میں پودے لگائیں اور ماحول کی بہتری میں اپنا مثبت کردار ادا کریں، اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر زون ون جاوید حامد، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہیر الحسن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔