ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے اور میٹروپولیٹن میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ

ایل ڈی اے اور میٹروپولیٹن میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ اور میٹروپولٹین پلاننگ ونگ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 13افسران کے تبادلے کردئیے گئے۔

ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم کے احکامات کے مطابق سدرہ تبسم کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ تھری تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ذوبیہ اشرف کو ڈپٹی ڈائریکٹر میٹروپولٹین پلاننگ ون، محمد عمر کو ڈپٹی ڈائریکٹر میٹروپولٹین پلاننگ فور، محمد زبیر اسسٹنٹ ڈائریکٹر میٹروپولٹین پلاننگ ٹو، عمیر بن سعد کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ تھری، حارث علی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمرشلائزیشن اورسکندر ہارون کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون تعینات کردیا گیا ہے۔

اسی طرح حافظ محمد عمر مجید کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریکوری، محمد عثمان طاہر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ تھری، عمار یاسر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر میٹروپولٹین پلاننگ ٹو، محمد اعجاز کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ فور، اقرا یوسف کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر میٹرو پولٹین پلاننگ ون اور عثمان بشیر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون تعینات کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نواز گوندل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔