ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

 الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
کیپشن: City42- Election Commission
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصر کھوکھر) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ ملک بھر میں پولنگ 14 اکتوبر کو ہوگی ۔ ریٹرننگ افسران27 اگست کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔

خبر پڑھیں۔۔۔خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف پر بڑا الزام لگا دیا

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار 28 اگست سے 30 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ امیدواروں کے ناموں کی فہرست 31 اگست کو جاری کی جائے گی۔ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 4 ستمبر تک ہو گی۔ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیل 8 ستمبر تک دائر کی جاسکیں گی۔ اپیلٹ ٹربیونل 13 ستمبر تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔سرکاری ملازمین کی عید سے پہلے عید ہوگئی

ذرائع کے مطابق امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ 14 ستمبر کو جاری ہوگی۔ امیدوار اپنے کاغذات 15 ستمبر تک واپس لے سکیں گے۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات 16 ستمبر کو جاری کیے جائیں گے۔ لاہور کے 2 قومی اور 2 صوبائی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ این اے 124، 131، پی پی 164 اور پی پی 165 کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer