ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹو سیکٹر میں بڑی پیش رفت،غیرملکی کمپنی کا 30 سے 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

آٹو سیکٹر میں بڑی پیش رفت،غیرملکی کمپنی کا 30 سے 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی سب سے بڑی غیرملکی کمپنی نے آئندہ 4 سے5 سال کے دوران ملک میں30 سے 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی کپمنی نے پاکستان نےحکومت سےکہا ہےکہ وہ پاکستان میں الیکٹرک وہیکل لانچ کرنے کیلئے بھی تیار ہیں حکومت5کے بجائے10 سالہ کلیئر آٹو پالیسی کا اعلان کرے گا۔

سی ای اوانڈس موٹرزاصغر علی جمالی نےنمائندہ سما رضوان عالم سے بات کرتے ہوئے کہا انڈسٹری کیلئے پانچ کے بجائے دس سالہ آٹو پالیسی دی جائے،پالیسی میں ابہام ناہو بالکل واضح ہو،ٹویوٹا آئندہ 5سال میں 30 سے 40 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری پاکستان میں کرنا چاہتا ہے،الیکٹرک وہیکل کی ٹیکنالوجی کو دنیا اختیار کر رہی ہے،ای وی کا مستقبل ہے،ہم بھی ای وی گاڑی لانچ کریں گے۔

مزیدکہاشرح سودکم ہونے سےپچھلے3 سال میں آٹو فائنانسنگ ڈبل ہوگئی،گاڑی کیلئے بینک لون کی حد پر 30  لاکھ کی پابندی ختم کرکے اسے ایک کروڑتک کیاجائے،ایکسپورٹ کیلئےضروری ہےکہ ملک میں زیادہ گاڑیاں بنیں۔ 

اصغر علی جمالی نے کہا ملک میں گاڑیوں کے خام مال کی صنعت ہو تاکہ سستےخام مال سے گاڑی کی قیمت کم رہے،جن ممالک کو ایکسپورٹ کریں وہاں ہماری گاڑی پرٹیکس کم ہو،گاڑیاں درآمد کرنے والے ممالک سے حکومت ترجیحی تجارت کے معاہدے کرے۔