ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریت سے متعلق قوانین میں بڑی تبدیلی،  کویت کا اہم فیصلہ

شہریت سے متعلق قوانین میں بڑی تبدیلی،  کویت کا اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :خلیجی ملک کویت نے شہریت قوانین میں بڑی ترامیم متعارف کروا دی ہیں ۔

بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ میں کویت کی شہریت کے قوانین بتائے گئے ہیں۔

 کویتی الاصل: قبل از 1920 سے رہائش اور 1959 تک مقیم، نسب سے شہریت: کویتی باپ کا بچہ یعنی پیدائش جہاں بھی ہو کویتی شہری مانا جائے گا۔

 کویتی سے شادی پر خودکار شہریت ختم ہوجائے گی، کویتی ماں کے بچے یعنی باپ فوت، طلاق، یا قید ہو تو مخصوص حالات میں عارضی شہریت مل سکتی ہے۔

 خواتین کی شہریت کے لیے غیرملکی سے شادی پر شہریت محفوظ رہ گی، طلاق، بیوی (بچے نہ ہوں) تو مخصوص حالات میں منسوخی ممکن ہے۔

 دوسری شہریت ترک کرنا: کویتی شہریت ملنے پر غیرملکی شہریت تین ماہ میں چھوڑنا لازمی ہوگا، علاوہ ازیں دھوکا دہی، سلامتی کے لیے خطرہ یا غیرملکی فوج میں بھرتی پر شہریت منسوخ ہوجائے گی۔

 اس کے علاوہ تنازعات میں ڈی این اے ٹیسٹ اور بائیو میٹرک کے استعمال، شہریت کے فیصلے پر حاکمانہ اختیار پر عدالتوں کو مداخلت کا حق نہیں ہے۔