سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران کئی مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا ایک اور الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، ملاکنڈ میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، ہری پور، کرم، خیبر، مہمند، باجوڑ، میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار ریجن، مری، گلیات میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ، کرم، خیبر، مہمند اور باجوڑ میں جمعہ کی رات اور ہفتہ کے دوران موسلا دھار بارش کی وجہ سے اچانک سیلاب (فلیش فلڈ) کا خطرہ ہے۔