سٹی 42 : ایسٹر کے تہوار کے موقع پر مسیحی ملازمین کو تنخواہ اور پینشن ایڈوانس ادا کی جائے گی ، سندھ حکومت نے اعلان کردیا۔
تنخواہ اور پینشن کی ایڈوانس ادائیگی سے متعلق محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ جس کے مطابق مسیحی ملازمین کو ایسٹر کی تہوار کی وجہ سے 18 اپریل کو تنخواہ ادا کی جائے گی۔
ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید نے تنخواہ اور پینشن کی ایڈوانس ادائیگی پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

انتھونی نوید نے کہا کہ مسیحی برادری پیر کو ایسٹر منائے گی۔