ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخر

آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج رانا مجاہد رحیم کی عدم دستیابی کے باعث علی امین گنڈا پورکے کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔  علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخر ہوگئی۔ فرد جرم آئندہ کسی سماعت پر عائد کی جائے گی۔ علی امین گنڈا پور اور دیگرملزمان کے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کی گئی۔ علی امین گنڈا پور اور اسد فاروق خان کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

Ansa Awais

Content Writer