کچے کے علاقہ میں مشترکہ حکمتِ عملی سے کام کریں گے، محسن نقوی 

Mohsin Naqvi, Interior Minister, Doctor Usman Anwar, IG Punjab, IG Islamabad, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی کے حوالے سے پارلیمنٹ میں اہم اجلاس  کیا ہے۔  

اجلاس میں وزارت داخلہ  کے سینئیرحکام کے ساتھ  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں  داخلی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقے میں مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ کام کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کا کوئی مسئلہ نہیں جلد تعیناتی ہو جائے گی۔