ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈیکل کالجز کب تک بند رہیں گے فیصلہ ہو گیا 

medical colleges
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے محکمہ صحت نے میڈیکل تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت نے میڈیکل تعلیمی ادارے مزید دو ہفتے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ،صوبے بھر کے میڈیکل تعلیمی ادارے مزید دو ہفتے یعنی 19 اپریل سے 2 مئی تک بند رہیں گے۔ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے امتحانات مقررہ تاریخ پر ہوں گے۔
محکمہ صحت کی جانب سے مراسلے میں بتایا گیا کہ میڈیکل یونیورسٹی، کالج ، نرسنگ کالج الائیڈ ہیلتھ سکول میں کوئی کلاس منعقد نہیں ہو گی البتہ کلینیکل ڈیوٹیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ تعلیمی اداروں میں کسی قسم کی ثقافتی تقریبات، کھیل کی یا دیگر سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہو گی۔