وزیراعظم کی سابق اہلیہ کا ہیش ٹیگ، سو‍شل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

وزیراعظم کی سابق اہلیہ کا ہیش ٹیگ، سو‍شل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جوانی کے دن انسان کبھی نہیں بھولتا۔بیس سال کی عمرمیں جوانی عروج پرمانی جاتی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ جمائما گولڈسمتھ نے می ایٹ ٹوئنٹی کے ہیش ٹیگ کیساتھ اپنی جوانی کی تصویرسوشل میڈیا پرڈالی تویہ ایک ٹرینڈ بن گیا۔پاکستان میں بھی بہت سی نامورشخصیات اسے فالوکررہی ہیں.


می ایٹ ٹوئنٹی کا ہیش ٹیگ پاکستان میں بھی ٹرینڈبن گیا۔ملک کی بہت سی اہم شخصیات بھی اسے فالو کرتے ہوئے اپنی جوانی کی تصاویرسوشل میڈیا پرپوسٹ کررہے ہیں.
پاکستان کے سیاست دان بھی پیچھے نہیں۔سینیٹرسعیدغنی،سینیٹرشیری رحمان نے بھی اپنی جوانی کی تصاویرمی ایٹ ٹوئنٹی کے ہیش ٹیگ کیساتھ پوسٹ کیں.


ان کے علاوہ ارکان سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن،شازیہ کریم اورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول گیلانی نے بھی اپنی تصاویر شیئرکیں.


ملک کی صحافی برادری نے بھی ہیش ٹیگ فالو کرتے ہوئے تصاویر پوسٹ کیں۔ حامد میر، عاصمہ شیرازی،اجمل جامی،ناجیہ اشعر،آئمہ کھوسہ،رابعہ انعم،حامدمیر اورامبررحیم شمسی ان میں شامل ہیں.


نہ صرف پاکستان بلکہ سرحدوں پاربھی می ایٹ ٹوئنٹی کے ہیش ٹیگ کوفالوکرتے ہوئے تصاویرپوسٹ کی جارہی ہیں،سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ سعیدہ وارثی نے بھی جوانی کی تصویرشیئرکی.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔