ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزارت خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق ، کرپشن کی تحقیقات کرنیوالے افسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

وزارت خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق ، کرپشن کی تحقیقات کرنیوالے افسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزارت خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق میں مبینہ کرپشن کے معاملہ پر تحقیقات کرنے والے افسر احمد علی سروہی کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

وزارت خارجہ نے ڈی جی آڈٹ احمد علی سروہی کو او ایس ڈی بنادیا،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔احمد علی سروہی کی ڈی جی آڈٹ تعیناتی ختم،اوایس ڈی رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق احمد علی سروہی مبینہ کرپشن کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ تھے،چاررکنی کمیٹی نے مبینہ کرپشن پر75 صفحات پرمشتمل رپورٹ تیارکی تھی۔