ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلم ’’مینگو جٹ ‘‘ کی لانچنگ تقریب ، کاسٹ اور شوبز شخصیات کی بھرپور شرکت

 فلم ’’مینگو جٹ ‘‘ کی لانچنگ تقریب ، کاسٹ اور شوبز شخصیات کی بھرپور شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: لالی وڈ کی رومانس، ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور نئی فلم ’’ مینگو جٹ‘‘ کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب کا انعقاد  کیو سینما لاہور میں کیا گیا، فلم ’’ مینگو جٹ‘‘اگلے ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

 فلم ’’ مینگو جٹ‘‘ کی لانچنگ تقریب  میں فلم کی کاسٹ اور شوبز شخصیات شریک ہوئیں۔فلم ’’ مینگو جٹ‘‘کو اگلے ماہ سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ تقریب میں اداکارہ حریم فاروق، ہنی البیلا، قیصر پیا، نیئر اعجاز، ندیم مانڈووی والا اور دیگر شریک ہوئے ۔

فلم کی کاسٹ میں شامل اداکارہ حریم فاروق اور دیگر کاسٹ نے کہا کہ فلم رومانس، ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہے یہ مکمل فیملی انٹرٹینمنٹ ہے۔ فلمیں دیکھنے والے شائقین اس زبردست تفریحی فلم لطف اندوز ہوں گے۔

فلم ’’ مینگو جٹ‘‘ کی نمایاں کاسٹ میں اداکار فیصل قریشی، حریم فاروق، شمعون عباسی، عائشہ جہانزیب اور دیگر شامل ہیں۔ فلم رواں سال اکتوبر میں ریلیز ہو گی۔