ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ نے صارفین کا بڑا درد سر ختم کر دیا

واٹس ایپ نے صارفین کا بڑا درد سر ختم کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کیا آپ نے کبھی واٹس ایپ میں کسی مہینوں یا برسوں پرانے چیٹ میسج کو تلاش کرنے کی کوشش کی ہے اور کافی وقت تک اسکرولنگ کرنے کے بعد بھی ناکام رہے؟

اگر ہاں تو واٹس ایپ نے صارفین کے اس سر درد کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اب کسی مطلوبہ میسج کو ایک کلک پر سرچ کیا جاسکے گا۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ چیٹس کے اندر ایک سرچ شارٹ کٹ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ 
آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں یہ فیچر نظر آیا ہے۔

ابھی کسی چیٹ کے اندر سرچ کرنے کے لیے چیٹ کو چھوڑ کر چیٹ انفو اسکرین میں جانا ہوتا ہے اور وہاں سرچ پر کلک کرکے میسج کو سرچ کرنا ہوتا ہے۔

ویسے تو یہ فیچر کام کرتا ہے مگر ہر ایک کے لیے اسے استعمال کرنا اتنا اچھا تجربہ نہیں ہوتا۔

یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت ایک سرچ بٹن چیٹ اسکرین کا حصہ بنایا جائے گا۔

یہ بٹن اسکرین پر مستقل موجود نہیں ہوگا بلکہ اس وقت ظاہر ہوگا جب آپ اوپر کی جانب پرانے میسجز میں اسکرولنگ کریں گے۔

بظاہر تو یہ معمولی تبدیلی محسوس ہوتی ہے مگر یہ صارفین کا بڑا درد سر ختم کر دے گی۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں نظر آیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

چیٹس کے ساتھ ساتھ یہ فیچر چینلز کا حصہ بھی بنایا جا رہا ہے اور وہاں آپ کسی چینل کی پوسٹس میں موجود پرانی اپ ڈیٹ کو سرچ کرسکیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer