ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہاتھی ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی، ٹرین سروس معطل

 ہاتھی ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی، ٹرین سروس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  بھارت میں ایک جنگلی ہاتھی ٹرین کی زد میں آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست آسام میں پیش آیا جہاں ہواپور ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک جنگلی ہاتھی شدید زخمی ہوگیا۔

یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب ہاتھی ریلوے ٹریک عبور کر رہا تھا کہ اسی دوران وہاں سے گزرنے والی سلچر- گوہاٹی ایکسپریس کی زد میں آگیا۔ 

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور زخمی ہاتھی کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حادثے کی وجہ سے ٹرین سروسز معطل کر دی گئی جب کہ اس واقعے کے بعد ہاتھیوں کے مسکن سے گزرنے والی ریلوے لائنوں پر جنگلی ہاتھیوں کی حفاظت کے حوالے سے ایک بار پھر خدشات پیدا ہوگئے کیونکہ اس علاقے میں ٹرینوں کی زد میں آکر کئی ہاتھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer