سٹی 42: ایف آئی اے لاہور زون کی حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزموں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا،ملزم زبیر سلیم کو شاہ عالم مارکیٹ لاہور سے گرفتار کیا گیا
گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی میں ملوث ہے،ملزم کے قبضے سے 1 کروڑ 3 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے برآمد ہوئے ۔
گرفتار ملزم سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔