ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 باس سے چھٹی کی درخواست کرنے والا ملازم 10 منٹ بعد انتقال کر گیا

 باس سے چھٹی کی درخواست کرنے والا ملازم 10 منٹ بعد انتقال کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :بھارت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شنکر نامی ملازم نے باس سے طبیعت ناساز ہونے پر چھٹی مانگی، مگر صرف 10 منٹ بعد اچانک انتقال کر گیا۔

 کہتے ہیں موت کبھی بھی اور کہیں بھی آسکتی ہے۔ بھارت میں ایسا ہی ہوا جب شنکر نامی شخص نے اپنے باس سے طبیعت خراب ہونے پر چھٹی مانگی۔ لیکن اگلے دس منٹ میں انتقال کر گیا۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی کمپنی میں منیجر کے طور پر کام کرنے والے کے وی آئیر نے بتایا کہ ان کے ساتھ کام کرنے والا 40 سالہ شنکر ایک صحت مند شخص تھا جس کی موت اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ایکس پر کے وی آئیر نامی شخص نے 13 ستمبر کو ایک پوسٹ شیئر کی اور اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ آج صبح 8 بج کر 37 منٹ پر کام پر جانے والے تھے جب انہیں شنکر کا پیغام ملا کہ میں آج بیمار ہوں۔ اس لیے یہ کام نہیں کر سکتا۔

کے وی آئیر کے مطابق شنکر کی چھٹی کی درخواست پر میں نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا اور بعد میں مجھے شنکر کے نمبر سے کال موصول ہوئی اور بتایا گیا کہ ان کا انتقال ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شروع میں مجھے یقین نہیں آیا، اس لیے میں نے دوسرے ساتھی سے اس کی تصدیق کی، پھر مجھے پتہ چلا کہ شنکر کو چھٹی کا پیغام بھیجنے کے ٹھیک 10 منٹ بعد صبح 8 بج کر 47 منٹ پر دل کا دورہ پڑا، جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔

پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے افسوس اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔