لڑاکا طیارہ فضائی مشق کے دوران گاڑی پر گر گیا

 لڑاکا طیارہ فضائی مشق کے دوران گاڑی پر گر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: اٹلی میں لڑاکا طیارہ  فضائی  مشق کے دوران  گاڑی پر گر گیا،  حادثے میں پانچ سالہ بچی ہلاک جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی میں لڑاکا طیارہ جنگی مشقوں کے دوران نامعلوم خرابی پیدا ہونے کے باعث مصروف شاہراہ سے گزرنے والی ایک گاڑی پر  گر کر تباہ ہوگیا، لڑاکا طیارہ کے پائلٹ نے فنی خرابی کا اندازہ ہوتے ہی پیراشوٹ کی مدد سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی تھی۔

طیارہ جس گاڑی پر گرا اس میں سوار 5 سالہ بچی ہلاک اور اس کا 9 سالہ بھائی شدید زخمی ہوگیا،زخمی بچے کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔ گاڑی میں موجود بچوں کے والدین اگلی نشست پر بیٹھے ہونے کے باعث حادثے میں محفوظ رہے۔

اٹلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ کے اڑان بھرتے ہی انجن سے  پرندوں کا غول ٹکرایا جس سے انجن بند ہوگیا تھا، طیارہ حادثے کے بعد فوجی مشق دیکھنے کے لیے منعقد کی گئی تقریب کو منسوخ کردیا گیا جس میں 4 ہزار مہمان مدعو تھے۔